تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مسجد الحرام میں ختم القرآن کے روح پرور مناظر، لاکھوں افراد کی شرکت

مکہ معظمہ: حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی 29ویں شب کو ختم القرآن کا ایک بڑا اجتماع ہوا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام میں ختم قرآن اوردعا میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سمیت 30 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

ختم القرآن کی دعا میں حرمین شریفین کے آئمہ نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی آزادی، اسلام اور مسلمانوں کو آزمائش سے نکالنے، دنیا بھر کے انسانوں کو درپیش عالمی آفات و مصائب سے نجات دلانے، مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرنے اور انہیں تفرقہ و انتشار سے نکالنے کے لیے دعائیں کی۔

بعد ازاں حرمین شریفین کے سوشل میڈیا پیج پر 29 شب کے روز ختم القرآن کے اجتماع اور ختم دعا کے روح پرور مناظر شیئر کیے گئے ہیں جس کے مطابق 30 لاکھ افراد نے اجتماع میں شرکت کی۔

ان تصاویر اور ویڈیو میں حرمین شریفین کے اندر باہر اور اطراف کے دل چھولینے والے مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -