تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

اسلام آباد میں موسم خراب، پروازوں کو لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

لاہور: اسلام آباد میں شدید بارشوں کے باعث دارالحکومت پہنچنے والی پروازوں کو لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو رہی ہے، راولپنڈی میں بارش کے ساتھ تیز ہواؤں سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چاروں پروازیں دبئی اور کراچی سے اسلام آباد جارہی تھیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 212 کی لاہورائیرپورٹ پر لینڈنگ کرائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نجی ائیرلائن کی دبئی سےاسلام آباد آنے والی پرواز کو لاہور اتار لیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ائیرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں بھی علامہ اقبال ائیرپورٹ پراتاری گئی ہیں، موسم ٹھیک ہو تے ہی پروازوں کو اسلام آباد روانہ کردیا جائےگا۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں