جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

دو دن تک آپریشن : مریض کے پیٹ سے63 سکے نکال لیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے مریض کے پیٹ سے 63سکے نکال دیئے، یہ سکے پیٹ میں کیسے اور کیوں گئے؟ یہ جان کر سب حیران رہ گئے۔

یہ وا قعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز36 سالہ شہری کو معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا۔

ہم نے عام پر طور پر ایسے بہت سے واقعات سن رکھے ہیں کہ کسی کے پیٹ سے آپریشن کے دوران بالوں کا گچھا نکلتا ہے تو کسی کے شخص کے پیٹ سے موبائل فون برآمد ہوتا ہے۔

- Advertisement -

بھارت میں اس نوعیت کا عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے کہ جس کو دیکھ کر ڈاکٹرز خود حیران رہ گئے، وہ پریشان ہین کہ اتنی بڑی تعداد میں یہ سکے پیٹ کے اندر کیسے پہنچے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ شہری نے خود ہی یہ سکے کھائے تھے جس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔

پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کیے جس میں انکشاف ہوا کہ مریض کے معدے میں کئی سکے موجود ہیں۔

تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے دو دن تک جاری رہنے والے آپریشن میں اینڈو اسکوپک طریقہ کار کی مدد سے آدمی کے پیٹ سے 63 سکے نکال دیے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس شخص نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے اتنے سارے سکے نگل لیے تھے۔ تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد مریض کی طبعیت بہتر ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں