تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

افغانستان میں مرد و خواتین کے ایک ساتھ ہوٹل میں‌ کھانا کھانے پر پابندی

افغانستان کے شہر ہرات میں مرد و خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر ہرات کے ہوٹلوں میں مرد و خواتین ایک ساتھ کھانا نہیں کھا سکیں گے کیونکہ طالبان انتظامیہ کی جانب سے پابندی لگا دی گئی ہے۔

ریسٹورنٹ حکام نے طالبان کی جانب سے نئے احکامات ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

طالبان انتظامیہ کے مطابق ہرات میں مرد و خواتین ایک ہی وقت میں پارکس بھی نہیں جا سکیں گے چاہے وہ میاں بیوی ہی کیوں نہ ہوں،خواتین کے لئے پارکوں میں جانے کے لئے جمعرات، جمعہ اورہفتے کے دن مختص کئے گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ اصول سب پرلاگو ہوگا اور افغانستان میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پہلے ہی پابندی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے طالبان حکام نے عوامی مقامات پر خواتین کے لیے برقع کو لازمی قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -