تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں کوئی اہم فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کا بڑا حلقہ فوری انتخابات کا حامی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو پنجاب میں بڑا مسئلہ درپیش ہوگیا ہے کل اگر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آتا ہے تو پنجاب میں 25 ارکان اسمبلی ڈی سیٹ ہوجائیں گے جس کے بعد پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنادیا

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمارنہیں ہوگا، انحراف پارلیمانی جمہوریت کوعدم استحکام سےدوچارکرتاہے۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ معاملے پر 3-1 سے رائے سامنے آئی ہے فیصلہ سے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیرعالم میان خیل نے اختلاف کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف رکن کی نااہلی کتنی ہوگی جواب نہیں دیا گیا، عدالت نے مستقبل میں انحراف روکنے کا سوال صدر کو واپس بھجواتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کی نااہلی کیلئے قانون سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے، وقت آگیا ہے منحرف ارکان سے متعلق قانون سازی کی جائے۔

سپریم کورٹ نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی اپیل خارج کردی۔

Comments

- Advertisement -