تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تربت سے دہشت گرد نور جہاں اور بی ایل اے مجید بریگیڈ کا رکن گرفتار

کوئٹہ: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مکران رینج میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد نور جہاں اور بی ایل اے مجید بریگیڈ کے رکن کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تربت سے دہشت گرد نور جہاں اور بی ایل اے مجید بریگیڈ کے رکن کو گرفتار کیا گیا ہے،خاتون دہشت گرد سے 9 کلو بارودی مواد، خودکش جیکٹ، کلاشنکوف اور ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا ہے، عدالت نے خاتون کا 7 روزہ ریمانڈ دے دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش میں خاتون دہشت گرد نور جہاں بہت سے انکشافات کیے ہیں اور مزید تین خواتین وحیدہ، فہمیدہ اور حمیدہ کے نام بتائے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ نور جہاں نے اعتراف کیا کہ ندیم نامی شخص اسے دبئی سے پیسے بھیجتا تھا، دبئی حکومت سے ہماری حکومت کی بات چیت چل رہی ہے۔

فرح عظیم شاہ نے کہا کہ مجید بریگیڈ خواتین کو خودکش حملوں کے لیے تیار کررہا ہے، اسلم عرف اچھو پہلے ہی مارا جاچکا ہے اس کی اہلیہ یاسمین خواتین کو دہشت گردی کے لیے تیار کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے کوئی برطانیہ اور کوئی خلیجی ممالک میں بیٹھ کر دہشت گردی کروا رہا ہے، بھارت اور را پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہمارے سیکیورٹی ادارے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کارروائیاں کررہے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام شرپسندوں کو قومی دھارے میں شمولیت کی دعوت دی ہے، بلوچستان کی حفاظت کی بات آئے گی تو کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ خواتین کو دہشت گردی میں استعمال کررہے ہیں وہ بلوچ نہیں ہوسکتے، بلوچستان کےعوام سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -