جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ملک میں کرونا کے 632 نئے کیسز رپورٹ، 6 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبائی مرض کروناوائرس کے مزید 632 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 مریض انتقال کرگئے، مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے پاکستان میں کروناکیسز کی صورت حال سے متعلق تارہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے 6مریض جاں بحق جس کے بعد کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار513 ہوگئی۔

ملک بھر میں 24گھنٹے کے دوران33ہزار725 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

- Advertisement -

این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کےدوران632کرونا کیسز سامنے آئے، ملک میں کرونا کے فعال کیسزکی تعداد9ہزار135ہے، وائرس کے 513کیسز تشویشناک یاسنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

تازہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز3لاکھ14ہزار616 ہوگئے۔ صحت یاب افرادکی تعداد2لاکھ98ہزار968 ہوگئی، گزشتہ24گھنٹے میں کرونا کے 375مریض صحت یاب ہوئے۔

ملک بھر میں تاحال 36لاکھ44ہزار762 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

خیال ہے کہ ان دنوں کراچی میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر کئی علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جبکہ متعدد دیگر علاقے بھی کرونا کی زد میں شمار کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں