تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

”سندھ کے عوام سے کہتا ہوں زرداری مافیا کا صفایا کردیں“

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر صوبے کے عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ سندھ کے چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے گریز کے باوجود الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، سندھ کے عوام سے اپیل ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔

سابق وزیر اعظم نے سندھ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ سے زرداری مافیا کا صفایا کر دیں۔

خیال رہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی جس میں 21 ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔ 14 اضلاع میں 5331 نشستوں پر 21298 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

946 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار پا چکے ہیں۔ 14 اضلاع میں ووٹرز کی کُل تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار680 ہے۔

14 اضلاع میں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر  شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -