تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

صولت مرزا کیس میں بڑی پیشرفت، بابر غوری کیخلاف نئی تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد: صولت مرزا کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما بابر غوری کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بابر غوری کے خلاف صولت مرزا کے بیان پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں جب کہ بیان کی روشنی میں نئی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جے آئی ٹی سے متعلق پیشرفت آخری مراحل میں ہے۔

بابر غوری نے دو مقدمات میں ضمانت لے رکھی ہے۔ ضمانت منسوخی کے لیے اپیل دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر غوری کا کئی برس بعد وطن واپسی کا فیصلہ

دوسری جانب بابر غوری نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

بابر غوری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل پر جو بھی الزامات اور انکوائریاں ہیں وہ ملک واپس آکر مقدمات سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اس سلسلے میں انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

عدالت عالیہ نے رہنما اہم کیو اہم کی دو ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے بابر غوری کو ایک ایک لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 14 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

بابر غوری گزشتہ کئی برسوں سے امریکا میں مقیم ہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ کا کیس درج کر رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -