تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

عمران خان پشاور میں فوراہ چوک صدر بازار پہنچ گئے، شاندار استقبال

پشاور: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پشاور پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پشاور میں فوارہ چوک صدر بازار پہنچے جہاں عوام کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، مرادسعید ، پرویزخٹک، شہبازگل بھی موجود تھے۔

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما عوام میں گھل مل گئے اور بازار میں موجود عوام نے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ سیلیفاں بنوائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بغیر پروٹوکول صدر بازار کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ‘لانگ مارچ’ ناکام بنانے کا منصوبہ ، تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیخلاف اقدامات خوف کی علامت ہے، آزادی مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا، یہ فاشسٹ حکومت ہے اپنا شوق پورا کرلے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر25مئی کو پوراپاکستان اسلام آبادپہنچے گا، فوری انتخابات سیاسی اورمعاشی استحکام کیلئے ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، اس حکومت کے اقدامات سے ان کی بوکھلاہٹ نظرآرہی ہے، یہ حکومت ملک میں امن نہیں چاہتی اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیکر جارہی ہیں۔

Comments

ضیاء الحق
ضیاء الحق
ضیاء الحق پیشے سے صحافی ہیں اور بیوروچیف اے آر وائی نیوز خیبر پختوانخواں کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں