تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی کے مختلف علاقوں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند

کراچی کے مختلف علاقوں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کی گئی ہیں، صدر، لیاری، لیاقت آباد، کھارادر، آئی آئی چندریگر روڈ میں بھی اے آر وائی نیوز نشر نہیں کیا جارہا۔

اسی طرح جہانگیر روڈ، ریگل چوک، برنس روڈ، رنچھوڑلائن میں بھی اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں لانڈھی، کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں بھی اے آر وائی نیوز نشر نہیں کیا جارہا ہے، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد بلاک اے، حسرت موہانی سوسائٹی میں بھی اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کی گئی ہیں۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی اے آر وائی نیوز نشر نہیں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کی جاچکی ہیں۔

پی ایف یوجےکی اےآروائی نیوزکی نشریات بندکرنےکی مذمت

سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا کہ  اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں،۔

انہوں نے کہا کہ اےآروائی کی نشریات بندکرنا آزادی صحافت پرحملہ ہے، اےآروائی نیوزکیخلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتےہیں ۔

رانا عظیم نے کہا کہ آزادی صحافت پرحملہ برداشت نہیں کیاجائےگا،حکومت ہوش کےناخن لے، ملک بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا،پوری صحافی برادری اےآروائی نیوزکے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

 

Comments

- Advertisement -