تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے کلینک پر پولیس کا چھاپہ

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر صحت یاسمین راشد کے کلینک پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے کلینک پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ان کے کلینک میں کمرے چیک کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق یاسمین راشد اپنے کلینک میں بدستور موجود ہیں میڈیا کی موجودگی میں پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس یاسمین راشد کو کلینک سے بغیر گرفتار کیے چلی گئی اور جیل روڈ پر واقع کلینک سے کچھ فاصلے پر تاحال موجود ہے۔

مزید پڑھیں: یاسمین راشد نے حماد اظہر کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کلینک سے کارکنان کو پہلے ہی روانہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے حماد اظہر کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا تھا۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازنے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو پکڑو، اوچھے ہتھکنڈوں پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کتنے لوگوں کو گرفتار کریں گے اس وقت پوراپاکستان پی ٹی آئی ہے اور ہم کوئی غلط کام نہیں کررہے احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔

Comments

- Advertisement -