The news is by your side.

Advertisement

کشیدہ سیاسی صورتحال، لاہور بورڈ نے کل میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا

لاہور: ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر لاہور بورڈ نے کل میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور بورڈ نے کل میٹرک کا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیا پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ہائر ایجوکیشن پنجاب نے راولپنڈی میں بھی کل ہونے والا پرچہ منسوخ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرچہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ہے، منسوخ ہونے والے پرچے کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کل اسکولز بند کرنے سے متعلق اعلان ہو گیا

واضح رہے کہ ملک میں سیاسی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے اسکولز کل 25 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب میں کل اسکولز بند رہیں گے اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز اور کالجز بند کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے حوالے سے حتمی فیصلہ فی الحال نہیں ہوا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں