The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں ایرانی فائر فائٹنگ طیارہ آگ بجھانے میں مصروف

ایرانی فائر فائٹنگ ٹینکر طیارہ پی اے ایف بیس نور خان میں آمد کے بعد کوہ سلیمان پہاڑی سلسلے کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں سرگرمِ عمل ہوگیا۔

ایرانی آئی ایل-76 طیارے جو دنیا کے سب سے بڑے فائر فائٹر طیاروں میں سے ایک ہے، کی امدادی کارروائیوں میں شمولیت بلوچستان کے ضلع شیرانی میں آگ بجھانے کے آپریشن میں معاون ثابت ہوگی۔

قدرتی آفات میں فرنٹ لائن ریسپانس دینے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاک فضائیہ ایرانی فائر فائٹنگ ٹینکر طیارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کا فائر فائٹنگ ٹینکر طیارہ پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان اور ایران کے مابین خوشگوار تعلقات استوار ہیں اور دونوں ممالک قدرتی آفات میں ایک دوسرے کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

شیرانی کے جنگلات میں آگ ایک ہفتہ قبل آسمانی بجلی گرنے کے بعد شروع ہوئی جس نے پہاڑی سلسلے میں موجود سینکڑوں درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے متاثرہ علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے چلغوزے کے جنگلات کا سلسلہ بھی شامل ہے جو بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختون خواہ کے صوبوں کو آپس میں ملاتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں