تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

’پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا نمبر تبدیل کرنے کا کہا جارہا ہے‘

کراچی: چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا نمبر تبدیل کرنے کا کہا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کہا کہ غیرسرکاری طور پر اے آر وائی نیوز کو بند کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے کہا جارہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کو آخری نمبر پر ڈال دیں۔

انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرزکو مجبورکیا جارہا ہےاے  آروائی نیوزکو بند یا نمبرتبدیل کردیں ہم اتھارٹی کے سامنے مجبورہیں حکم ماننا پڑتا ہے ہم مجبوری میں اے آروائی نیوزکے نمبرز تبدیل اوربند کررہے ہیں۔

خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ چینل کا نمبرتبدیل ہوتا ہے توعوامی ردعمل بھی آتا ہے جو کیبل آپریٹرز کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانونی کارروائی نہیں کرسکتے کیونکہ مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں، احکامات نہ مانیں تو پھر مختلف ہتھکنڈوں سے تنگ کیا جاتا ہے، خدا کے واسطے کیبل آپریٹرز کو نشانہ نہ بنائیں۔

خالد آرائیں نے کہا کہ کیبل آپریٹرزغیرقانونی احکامات کو نہ مانیں پہلے ہی معاشی طورپر نقصان ہورہا ہے اور غیرضروری بندش سے صارفین ڈیجیٹل میڈیا پرمنتقل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیمرا سے گزارش کروں گا ملک تبدیل ہورہا ہے ایسی چیزیں نہیں چلتیں آزادی اظہار و صحافت سب کا حق ہے۔

خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ جبری احکامات اپنی جگہ کیبل آپریٹرز اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کردی گئی ہیں یا پھر آخری کے نمبروں پر ڈال دیا گیا ہے۔

Comments