تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’ہم نے تیل کی قیمتوں کا روس سے مل کر حل نکالا تھا‘

پشاور: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے تیل کی قیمتوں کا روس سے مل کر حل نکالا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت حماد اظہر نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس ہمیں 30 فیصد سے بھی کم پر تیل فراہم کرنا چاہتا تھا روس سے تیل لے لیتے تو زرمبادلہ اچھے ہوتے اور تیل کی قیمت نہ بڑھانا پڑتی۔

انہوں نے کہا کہ روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ مسلسل نیچے آرہے ہیں ہماری اسٹاک مارکیٹ چھ ہزار پوائنٹس سے زیادہ کریش کرچکی ہے، ملکی معیشت اس طرح نہیں چل سکتی۔

حماد اظہر نے کہا کہ یورو بانڈ عدم اعتماد سے پہلے چھ فیصد پر ٹریڈ ہورہے تھے اب یورو بانڈ 45 دن میں 25 سے 30 فیصد پر چلے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘روس نے سستا پیٹرول دینے کا وعدہ کیا تھا، 50 روپے کا فرق آتا’

انہوں نے کہا کہ یورو بانڈ کی صورتحال وہ ہے جو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہوتی ہے، عالمی منڈیاں پاکستان میں اکنامک رسک کو بہت زیادہ دیکھ رہی ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ اپنا مرضی کا چیئرمین نیب اور اپوزیشن لیڈر لانا اپنی سیاست کے لیے ہے۔

Comments

- Advertisement -