تازہ ترین

کراچی، پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا، ویڈیو مںظرعام پر آگئی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہورہا ہے جبکہ پانچ اہلکار ملزم کا پیچھا کررہے ہیں اس دوران اچانک ملزم نے پولیس اہلکار پر گولی چلادی جس کے نتیجے میں اہلکار منصور علی زخمی ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے فوری پوزیشن سبھالتے ہوئے ملزم پر فائرنگ کردی گولی لگتے ہی ملزم چلتی موٹر سائیکل سے گرکر ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ فرخ رضا کے مطابق ہلاک ملزم نعیم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کا بتانا ہے کہ ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے مقابلے کے دوران پولیس چوکی کی ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا، واقعے میں زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسے بھی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے دوران ہی پولیس پہنچی اور مقابلہ ہوا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -