The news is by your side.

Advertisement

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتا جیسے ہی نئے گورنر آئیں گے انہیں اپنا استعفیٰ بھجوا دوں گا۔

احمد اویس 2018 سے 2019 تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رہے انہیں 29 جولائی 2020 کو دوبارہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ حمزہ شہباز حکومت نے انہیں کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا بعدازاں لاہور ہائیکورٹ کے نوٹس لینے پر حکومت نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمٰن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی دوسری سمری ایک ہفتہ قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں