تازہ ترین

سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

کراچی: سعودی عرب جانے والے عازمین حج کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حج ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں کی عمر 65 سال سے زائد نہ ہو۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کویڈ ویکسین لازمی ہوگی جبکہ سعودی عرب پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل منفی کورونا رپورٹ دکھانی ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنز ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کرائیں خلاف ورزی پر ایئرلائنز پر جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں وزارت مذہبی امور حج فلائٹ آپریشن سے متعلق کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی ہے اور پالیسی کا اعلان آخری وقت پر مؤخر کردیا گیا جس کے باعث حج پر جانے والے زائرین کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری وزارت مذہبی امور کی زیرصدارت اجلاس بےسود رہا جس کے بعد تمام ایئر لائنز کو حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حج فلائٹ آپریشن کو بھی 8 شہروں کے بجائے 5 شہروں تک محدود کردیا گیا ہے جب کہ حج فلائٹ آپریشن جس کا آغاز کل 31 مئی سے شروع ہونا تھا وہ بھی التوا کا شکار ہوگیا ہے اور اب حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 5 سے 6 جون تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں