اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

حکمران اپنے اثاثوں سے سیلاب زدگان کیلے رقم دیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران اپنے اثاثوں میں سے سیلاب زدگان کے لیے رقم دیں، متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔

کراچی میں الخدمت ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا کام ہے، حکومت متاثرین کی مدد پر توجہ دے، وفاق و صوبائی حکومتیں سیاست میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے، سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پوری قوم جاگ اٹھی لیکن حکومت سو رہی ہے، 2010 کے سیلاب پر بھی حکمرانوں نے کرپشن کی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ بے گھر افراد کو ان کے گھروں میں بسانے کے اقدامات کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2010 میں سیلاب کے بعد بنے کمیشن کی سفارشات پر عمل نہیں کیا گیا، فلڈ کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کیا جاتا تو آج صورتِ حال اتنی سنگین نہ ہوتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں