تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بہت ہوگیا، اب پی ٹی آئی کو کوئی جگہ نہ دی جائے، نواز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومتی اتحاد کو جارحانہ سیاست کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف شرکا کو جارحانہ سیاست کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے شرکا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فوری ریفرنس لایا جائے، بہت ہوگیا، اب پی ٹی آئی کو کوئی جگہ نہ دی جائے، جلسے کرنا حکومتوں کا کام نہیں، پرفارمنس دکھائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد ریڈ زون میں احتجاج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعظم سے کہا: ’شہباز صاحب، مجھے اب ڈھیلی سیاست نہیں چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: ’الیکشن کمیشن پر حملہ ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی ریڈزون میں داخلے سے باز رہے‘

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت قانون اور پارلیمانی امور کی مشاورت سے ریفرنس کی تجویز دی جس سے شرکا نے اتفاق کیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کو بھی پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔

خیال رہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے کل پُرامن احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے زبردستی کی تو پھر شکوہ نہ کرنا۔

Comments

- Advertisement -