تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

”عوام کی مشکلات کا احساس ہے، نیک نیت سے کام کر رہے ہیں“

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور حکومت نیک نیت سے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس  ہوا جس میں پارٹی نائب صدر مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، سردار ایاز صادق، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتِ حال ہر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شرکا نے بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف اور معاشی ٹیم کو سراہا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی پیر کو پیش ہونے والے صوبائی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ  دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں  آئندہ ماہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات والے حلقوں میں مریم نواز کو ریلیاں اور جلسے کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس ہے، نیک نیت سے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے صرف کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی سیاست خود بخود دم توڑ رہی ہے، لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، لوڈشیڈنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے عوام کو متحد ہونا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -