منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

فضل الرحمٰن کا نام لیے بغیر مولانا طارق جمیل کی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کر دی۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک عالم دین کے لیے، جو علما اور لوگوں کا مقتدی بھی ہو، اسلامی اور شرعی تعلیمات کے منافی الفاظ کا استعمال بہت ہی نا مناسب ہے۔

مذہبی اسکالر نے لکھا کہ خاص طور پر عوامی اجتماعات میں اس کی رعایت رکھنی چاہیے۔

یاد رہے کہ طارق جمیل کا مذکورہ ٹوئٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمٰن کے خواتین سے متعلق بیان کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے چند روز قبل جلسے سے خطاب میں خواتین سے متعلق گفتگو کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف نے نازیبا الفاظ کے استعمال پر فضل الرحمٰن کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں