تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم معاہدے طے پاگئے

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی شریک تھے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا اس معاہدے پر ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دستخط کیے۔

علاوہ ازیں دونوں ملکوں کی وزارت خزانہ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، ہاؤسنگ اور ماحولیات سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں، رواں سال دونوں برادر ملک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی قیادت، عوام اور افواج گہری قربت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کےدرمیان آئندہ ملاقات ستمبر میں اسلام آباد میں ہوگی ہم ستمبر میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔

شہباز شریف نے گرمجوش استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر سے مذاکرات اور ملاقات انتہائی مثبت رہی، ان سےسستی بجلی کی فراہمی پربات چیت ہوئی ہے اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی مفید مذاکرات ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -