تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’عوام میں بہت غصہ ہے، شکر کریں لانگ مارچ کو پُرامن لے کر چل رہے ہیں‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام میں بہت غصہ ہے، شکر کریں ہم لانگ مارچ کو پُرامن لے کر چل رہے ہیں۔

کھاریاں، فیصل آباد اور نوشہرہ میں جاری حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں عمران خان نے ملک تیزی سے نیچے جا رہا ہے، چیف جسٹس صاحب یہ وقت ہے کہ عدلیہ عوام کے ساتھ کھڑی ہو۔

عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھا مفرور شخص اہم تعیناتی کا فیصلہ کر رہا ہے، وہ انتخابات سے بھاگ رہا ہے، اسے معلوم ہے وہ الیکشن میں کامیاب نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 30 سال پاکستان کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک لے کر گئے، نوازشریف نے مریم نواز کے نام پر لندن کے فلیٹس لیے، نواز اور شہباز خاندان پورا باہر بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن دکھانے پر شہباز شریف نے ڈیلی میل پر ہرجانہ کیا، ڈیلی میل سے شہباز شریف کیس ہار گیا اور ایک سے ڈیڑھ کروڑ کا جرمانہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو آج تک کوئی کام میرٹ پر نہیں کیا، ملک کی معیشت تباہ ہو جائے انہوں نے الیکشن نہیں کرانا کیوں کہ خود باہر بیٹھا ہے۔

Comments

- Advertisement -