تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر دھچکا پہنچا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر دھچکا پہنچا۔

لاہور میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک پریس کانفرنس پاکستان میں اور دوسری ہندوستان میں ہوئی، بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان واپس لیں گے، کوئی بھی ملک فوج کے بغیر کیسے رہ سکتا، ہم سے زیادہ فوج سے کون زیادہ عشق کرتا ہوگا، ہم سے زیادہ یکجہتی کس کو ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بطور سیاسی جماعت ہم سیاسی جماعتوں کو جواب دے سکتے ہیں، اداروں کی پریس کانفرنسز کا جواب نہیں دے سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ 12 جولائی 2022 کو ارشد شریف نے صدر مملکت کو خط لکھا جس میں بتایا کہ فیملی کو تھریٹ ہے، خیبر پختونخوا حکومت کے بعد وہ باہر نہیں گئے، صوبائی حکومت کی جانب سے بھی کلیریفکیشن آ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ارشد شریف پر 16 کیسز بنائے، حکمران بے شرمی اور ڈھٹائی سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -