تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بڑے مجرموں کو خوف ہے ان کی کرسی نہ چلی جائے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم سیلاب زدگان کے لیے پیسے اکٹھے کر رہے ہیں، اس دوران حکومت حربے نہ اپنائے۔

تونسہ شریف میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے تباہی بڑا امتحان ہے اور قوم کو اکٹھا ہوکر ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی، صرف 5 گھنٹے میں 10 ارب روپے پاکستانیوں نے اکٹھا کر کے مجھے دیا، حکومت نے مجھ سے خوفزدہ ہو کر ٹیلی تھون کی نشریات ہی بند کرا دیں، بڑے مجرموں کو خوف ہے کہ ان کی کرسی نہ چلی جائے اور ان کی کرپشن نہ پکڑی جائے۔

عمران خان نے کہا: ’اس وقت قوم کو اکٹھا ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے گزارش کروں گا کہ تونسہ کو ضلع کا درجہ دیں، ڈیم بن جائے تو تونسہ کے مسائل حل ہو جائیں گے، ہمارے ساڑھے 3 سالہ دور میں ڈیم کے لیے فزبلٹی بن چکی اور ٹینڈر بھی دیا گیا تھا‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا: ’تونسہ میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ ریلیف کا کام ٹھیک ہو رہا ہے یا نہیں، تونسہ کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے زیادہ مشکلات پیدا ہوئیں، ڈرنیج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے پانی کھڑا ہوا، سیلاب متاثرین کے جو بھی نقصانات ہوئے ہم ہر طرح مدد کریں گے، متاثرین کی ریلیف کے بعد دوبارہ بحالی بھی بڑا امتحان ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انڈس ہائی وے کو فوری طور پر بحال کرائے، حکومت ڈیول کیرج وے دوبارہ سے بحال کرے، دریائے سندھ رائٹ سائیڈ پر بینک کینال ہے وہاں نہر 20 سال سے بن رہی ہے، واپڈا نے سیہون تک نہر مکمل کرلی اور سندھ حکومت اب تک آگے نہ بڑھ سکی، آر بی او ڈی کام کر رہی ہوتی تو سندھ میں اتنی تباہی نہیں ہوتی۔

Comments

- Advertisement -