تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی میں بھارتی پروپیگنڈا مسترد

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے کیا جانے والا پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ممبئی میں پاکستان مخالف بے بنیاد پر پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، یہ افسوسناک ہے، بھارت نے یو این ایس سی کی اہم کمیٹی کا غلط استعمال کیا، عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کے بارے میں گمراہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی ہتک آمیز حرکتیں کمیٹی کے مقاصد اور مینڈیٹ کو نقصان پہنچاتی ہیں، بھارت نے عدم تعاون کرتے ہوئے ممبئی حملہ کیس کی عدالتی کارروائی کو روکا ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ممبئی میں سی ٹی سی اجلاس میں بھارتی مداخلت پاکستان کے خدشات کی تصدیق کرتی ہے، بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بین الاقوامی فورمز پر سیاست میں دلچسپی رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ ممبئی حملوں کا معاملہ عدالت میں ہے۔

Comments

- Advertisement -