تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پمز سے ارشد شریف کی تصاویر لیک، انکوائری کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: پمز اسپتال سے صحافی ارشد شریف کی تصاویر کے مبینہ لیک کی تحقیقات کے لیے پمز کی انکوائری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی انکوائری کمیٹی کا اجلاس 14 نومبر کو ہوگا جس میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکل ٹیم اور اس کے کیمرہ مین کو طلب بھی کیا گیا ہے۔

انکوائری کمیٹی اجلاس میں ڈائریکٹر اسپتال اور ڈائریکٹر آئی ٹی پمز بھی ہوں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پمز اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے تصدیق کی تھی کہ صحافی ارشد شریف کی تصاویر اسپتال سے لیک ہوئیں۔

ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ارشد شریف کی تصاویر پمز اسپتال کی ہی ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں کہ تصاویر کیسے لیک ہوئیں، صحافی کے جسم پر تشدد کے 12 نشانات ہیں، پوسٹ مارٹم ٹیم نے 12 تشدد کے نشانات باڈی پر دیکھے ہیں، ان کے 4 انگلیوں کے ناخن نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -