تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

ملاقات میں آرمی چیف نے یورپی یونین کے سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر دُکھ کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر رینا نے سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے ریسکیو اینڈ ریلیف کوششوں میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے متاثرین کی بحالی کے لیے یورپی یونین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

Comments

- Advertisement -