تازہ ترین

’میں پی ٹی آئی کے پاس نہیں جا سکتا، ہم آپ کو ساتھ لے کر چلیں گے‘

کراچی: مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے پاس نہیں جا سکتا جس امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آپ کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

شاہ محمد شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی بہت زیادہ تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا، جماعت اسلامی کو الیکشن کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، کراچی اتفاق رائے سے آگے بڑھے گا تو سب کا بھلا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر اجڑا ہوا ہے، اختیارات کا رونا اور الزام تراشی چلتی رہتی ہے، کراچی میں ترقی کے لیے بلدیاتی نظام کو طاقتور بنانا ہوگا، چاہتے ہیں اتفاق رائے کے لیے شاہ محمد شاہ کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے ہم نمبرون پارٹی ہیں ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے، دوبارہ گنتی آر اوز کے سامنے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کے سامنے ہو، آگے چلنے کے لیے اتفاق رائے میں ہی کراچی کی بہتری ہے۔

پریس کانفرنس میں شاہ محمد شاہ نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے نواز شریف نے بہت کچھ کیا، نواز شریف نے کراچی کو امن دیا اور گرین بس دی، حافظ نعیم آپ مایوس نہیں ہوں گے، ہم کوشش کریں گے اتفاق رائے پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس میں نہیں جا سکتا جس پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آپ کو پی ٹی آئی کے پاس اپنے ساتھ لے کر چلیں گے۔

Comments

- Advertisement -