تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شہری نے ڈاکوؤں کی دوڑیں لگوا دیں، دلچسپ ویڈیو وائرل

لاہور میں شہری نے ڈکیتی کی واردات انوکھے طریقے سے ناکام بنادی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر لاہور ڈکیتی کی واردات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ڈکیت دو شہریوں سے نقدی و موبائل فون چھین رہے ہیں لیکن اسی دوران ایک شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرکے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈکیت موٹر سائیکل سے اتر جیسے ہی شہری سے لوٹ مار کرتا ہے تو وہ شہری کو جانے کا کہتے ہیں نوجوان جاتے جاتے ڈکیتوں کی موٹر سائیکل کی چابی لے کر بھاگ جاتا ہے۔

اس کے بعد ڈاکو بھی اس کا پیچھا کرتے ہیں لیکن وہ جاکر کہیں چھپ جاتا ہے اور دوبارہ نکلتا ہے اور دوسری طرف دوڑ لگا دیتا ہے لیکن ڈکیتوں کے ہاتھ نہیں آتا۔

دوسرا شہری بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوٹی گئی چیزیں لے کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

ڈاکوؤں کو سمجھ ہی نہیں آرہا ہوتا کہ ان کے ساتھ آخر ہوا کیا لیکن اور آخر میں ڈاکوؤں کو خالی ہاتھ واپس جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -