تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شہد کا استعمال کس وقت نقصان دہ؟

کھانے پینے میں اعتدال صحت مندی کی ضمانت ہوتا ہے صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند چیز بھی اگر حد سے زیادہ استعمال کی جائے تو نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

اب شہد ہی کو لیجیے جس کے طبی فوائد سے سبھی آگاہ ہیں لیکن ماہرین نے اس کے کثرت استعمال سے سختی سے منع کر دیا ہے۔

ویب سائٹ ’ہیلتھ شاٹس‘ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح چینی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اگر شہد زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو یہ بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ ”شہد میں بھی شوگر اور کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں اور بہت زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں چنانچہ جب شہد زیادہ استعمال کیا جائے تو آدمی کے جسم میں بلڈ شوگر بہت بڑھ جاتی ہے اگر وہ شخص شوگر کا مریض ہو تو اس کی صحت کے لیے یہ انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔“

ماہرین کے مطابق شہد بلڈ پریشر کو کم رکھنے کے لیے بہترین چیز ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال انسان کو کم بلڈ پریشر کے عارضے یا ہائپوٹینشن کا مریض بنا سکتا ہے اور دل کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

اسی طرح شہد کا زیادہ استعمال معدے کے مسائل، موٹاپے اور دانتوں کی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

شہد کے حیران کن فوائد

قوتِ مدافعت کے لئے مفید:

شہد میں پروبائیوٹک بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جو قوتِ مدافعت کو بڑھانے کا کام انجام دیتا ہے جسے لیکٹو بیسیلس کُن کائی بھی کہا جاتا ہے، یہ بیکٹیریا قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ جراثیم سے لڑنے میں مدد بھی کرتا ہے۔

ننید کوبہتر کرتا ہے :

شہد کے استعمال سے جگر میں گلائیکوجن پیدا ہوتا ہے جو یادداشت کے ہارمون میلانن پر اثر انداز ہوتا ہے جس سے پرسکون نیند آتی ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار :

شہد میں وٹامن بی6 اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی تعداد کو کم کرکے وزن کم کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

زخموں پر اثر انداز : 
شہد کو جب زخم پر لگایا جاتا ہے تو اس میں موجود گلوکوز اور فرکٹوز پانی کو جذب کر لیتے ہیں۔ شہد میں موجود بیکٹیریا ایک قدرتی دوائی کی طرح کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد میں پائی جانے والی غذائی مواد سے سوجن بھی نہیں ہو تی۔

دل کے امراض سے بچاؤ :

شہد کے استعمال سے پولی فونک اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جسم میں بڑھ جاتی ہے جو دل کے امراض سے بچانے میں مددگات ثابت ہوتی ہے۔

شہد بالوں کو نرم و ملائم بناتا ہے :

شہد قدرتی کنڈیشنر بھی ہے جو بالوں کی نمی کو برقرار رکھتا ہے جس سے بال نرم و ملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -