پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں عدم استحکام کی صورتِ حال چاہتے ہیں تو عمران خان کو نااہل کروا کر دیکھ لیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا رمضان سے پہلے الیکشن کا مطالبہ ہے جس پر آج بھی قائم ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اپنی اسٹریٹیجی کے مطابق چل رہے ہیں، عمران خان کی نااہلی سے ملک میں استحکام یا عدم استحکام ہوگا، آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو بات چیت اور الیکشن کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں، سیاست اب بند کمروں کے فیصلوں کی محتاج نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہی ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا، معاشی صورتِ حال بہت خطرناک ہے جس پر مسلسل ہم غور کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں ارشد شریف اور سیاسی عدم استحکام پر بھی بات چیت ہوئی، رمضان سے پہلے ملک بھر میں عام انتخابات چاہتے ہیں اور وہ ہو جائیں گے۔