تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

تمام فونز کیلیے ایک چارجر پر یورپی یونین متفق

برسلز، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو دھچکا لگ گیا کیونکہ یورپی یونین نے اسمارٹ فونز کے لیے ایک چارجر پر اتفاق کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو 2024 تک یورپ میں فروخت ہونے والے آئی فونز کے کنیکٹر کو تبدیل کرنا پڑے گا یورپی یونین نے اتتفاق کرلیا۔

اس فیصلے کے حوالے سے یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی اور ان کے پیسوں کی بچت ہوگی۔

صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آنے کے بعد یورپ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ایک ہی موبائل چارجنگ پورٹ متعارف کرانے کے لیے کوشش کر رہا تھا، آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کو شکایات تھیں کہ انہیں اپنی ڈیوائسز چارج کرنے کے لیے مختلف چارجرز استعمال کرنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

آئی فونز کو ایک لائٹنگ کیبل کے ذریعے چارج کیا جاتا ہے جب کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے یو ایس بی کنیکٹر استعمال کیے جاتے ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے موسم خزاں تک یو ایس بی ٹائپ کنیکٹر یورپی یونین میں استعمال ہونے والے تمام موبائل فون ، ٹیبلٹ اور کیمروں کے لیے مشترکہ چارجنگ پورٹ بن جائے گا۔

ایپل نے خبردار کیا تھا کہ اس تجویز سے جدت اور اختراع کو نقصان ہوگا اور فیصلے کے باعث الیکٹرانک ویسٹ کا پہاڑ کھڑا ہوجائے گا، تاہم، کمپنی نے فوری طور پر اس پیش رفت پر کوئی رد عمل دینے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں