زیارت/ لورالائی : بلوچستان کے ضلع میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اڑنے والا تربیتی ہیلی کاپٹر ضلع زیارت اور ضلع لورالائی کے سرحدی علاقے منا ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور زخمی پائلٹس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔