تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

‏”حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدلوں گا”‏

لاہور: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو ملک ‏کو 110 ڈگری بدلوں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے بلاول ہاؤس میں لاہور تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ‏حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ہم پورا شیئر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے مل کر کام کروں گا یہ کہنا کہ پنجاب اور جی بی میں پیپلزپارٹی ختم ‏ہوگئی ہے سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزورکرکے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔

سابق صدر نے کہا کہ انوکھے لاڈلے کی 4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے لیکن یہ ہماری کب سنتے ہیں
جب ‏ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔

بلاول بھٹو وزیر خارجہ، پارٹی امور آصف زرداری نے سنبھال لیے

آصف زرداری نے کہا کہ کارکنوں کو آنے میں مشکل ہوتی ہے میں اب گلبرگ شفٹ ہو رہا ہوں لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے ‏پیپلزپارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنان کو عزت دیتی ہے اور میں اشرف بارا کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر ‏مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -