اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا۔
بجلی 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا کی جانب سے منظوری مالی سال 21-2022 کی تیسری سہ ماہی کی مد میں دی گئی۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق اضافے سے بجلی صارفین پر 12 ارب 76 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2022 سے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔
اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے-الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے فیصلہ نوٹی فکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی۔ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
نیپرا میں سی پی پی اے کی جون کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت ہوئی تھی جس میں اضافے کی منظوری دی گئی۔