The news is by your side.

کراچی میں پولیس گارڈ کے ہاتھوں مبینہ ڈکیت ہلاک

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں پولیس گارڈ کے ہاتھوں مبینہ ڈکیت مارا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے ڈی اے فلیٹ کے قریب پولیس گارڈ نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے مبینہ ڈکیت کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ہلاک ملزم کا اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار ہلاک ہونے والے ڈکیت کے ہاتھ پر پیر رکھ کر کھڑے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ملزم کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈکیت ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈکیت مارے گئے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزمان سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی، برآمد موٹر سائیکل کو سی پی ایل سی میں رپورٹ کردیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں