تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ

گیپ پاکستان سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانی ملک میں جلد انتخابات چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گیلپ پاکستان کے سروے میں ملک بھر سے 1200 سے زائد افراد نے حصہ لیا اور یہ سروے 30 مئی سے 13 جون کے درمیان کیا گیا۔

سروے میں دیکھا گیا کہ پاکستانیوں کی اکثریت یعنی 78 فیصد پی ٹی آئی کو سڑکوں کی بجائے تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دے رہی ہے البتہ 22 فیصد عوام احتجاج کے حامی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 76 فیصد پاکستانی ملک میں جلد انتخابات کے حامی ہیں جبکہ 24 فیصد پاکستانی مقررہ وقت پر انتخابات چاہتے ہیں۔

انتخابات کروانے کی حمایت کرنے والے افراد کی شرح تمام صوبوں میں تقریباً یکساں ہے۔

بلوچستان میں 85 فیصد، سندھ میں 78 فیصد، پنجاب میں 76 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 71 فیصد لوگ ملک میں جلد انتخابات چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ گیلپ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی بڑی تعداد فوری الیکشن کی حامی ہے۔

فیصل جاوید نے لکھا کہ 76 فیصد پاکستانی ملک میں جلد الیکشن چاہتے ہیں، انہوں نے لکھا کہ صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے آئی حکومت سب کو قبول ہوگی۔

Comments

- Advertisement -