جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

’کیریئر کے ساتھ نہ کھیلا جائے‘ احمد شہزاد نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کرکٹ سے دور رکھنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کہا کہ جس رپورٹ کی بنیاد پر انہیں کرکٹ سے دور کیا گیا اسے منظر عام پر لایا جائے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ اگر کچھ غلط کیا ہے تو اس کا بتایا جائے، سزا دی جائے لیکن کیریئر کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔

گزشتہ دنوں احمد شہزاد نے کیریئر میں تنزلی کا ذمہ دار سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس نے میرے خلاف ایک رپورٹ کرکٹ بورڈ میں جمع کروائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میں آؤٹ آف فارم ہوں اور قومی ٹیم میں واپسی سے قبل مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔

اوپنر بلے باز کا کہنا تھا کہ بورڈ میں پیش کی گئی رپورٹ کو انہوں نے خود نہیں دیکھا لیکن ایک نمائندے نے انہیں بتایا تھا کہ میرے اور عمر اکمل کے حوالے سے وقار یونس نے یہ رپورٹ دی ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ وقار یونس کے ریمارکس نے میرا کیرئیر تباہ کردیا یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کے تحت مجھے ٹیم سے باہر کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں