جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

کراچی میں تاجر برادری نے کے الیکٹرک کے بل جلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری بھی سراپا احتجاج بن گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں کے الیکٹرک کے خلاف تاجر برادری نے احتجاج کیا اور احتجاجاً کے الیکٹرک کے بل جلا دیے۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ لاکھوں کا بل ادا کرتے ہیں اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور ماڑی پور میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ کے دوران دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ادھر ابو الحسن اصفہانی روڈ، پی آئی بی کالونی میں بھی شہریوں نے احتجاج کیا بعدازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد شہری منشتر ہوگئے۔

کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے مختلف علاقوں چار گھنٹے کے بعد دو گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

اورنگی ٹاؤن، ملیر، سرجانی ٹاؤن، ناظم آباد، لانڈھی، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی، نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلشن معمار، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، جعفر طیار سوسائٹی، گولیمار، پاک کالونی، جمشید روڈ میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے مکمل بلنگ والے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، شہریوں نے وزیراعظم شہباز سے طویل لوڈشیڈنگ پر ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں کل سے 15 سے زائد مقامات پر لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں