تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

تھانے میں‌ لیڈی ڈاکٹر پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو منظرعام پر آگئی

پنجاب کے شہر ہارون آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ہارون آباد کے تھانہ سٹی میں ایس ایچ او کے سامنے ڈاکٹر مریم حسین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق لیڈی ڈاکٹر مریم ٹی ایچ کیو ہارون آباد میں تعینات تھیں انہیں تھانے میں عدیل نامی شخص نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر پر بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے جبکہ ایس ایچ او اور دیگر افراد کی جانب سے انہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر مریم کا کہنا ہے کہ میرے خاوند نعمان ارشد کے ایما پر مجھ پر تشدد کیا گیا ہے۔

خاتون ڈاکٹر نے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نعمان ٹی ایچ کیو میں تعینات ہیں اور آئس کا نشہ کرکے مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر مریم حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -