تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’کچھ ممالک ڈر کی وجہ سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتے‘

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ دنیا میں کچھ ممالک ایسے ہیں جو ڈر کی وجہ سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دنیا میں بہت سے اتحادی ہیں جو روس کی طرح سوچتے ہیں لیکن ان میں کچھ ممالک ایسے ہیں جو بلند آواز میں اپنی بات کہنے میں محتاط رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کا بوجھ، سچائی کا سامنا کرنے کی خواہش لامحالہ مغرب کی جانب سے مزید غلط تصورات ہی جارحانہ اقدامات کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ ایسی صورتحال میں روس کو ایسے لوگوں کو تلاش کرنے میں مدد کرتی ہے جو پوری دنیا میں روس کی طرح سوچتے ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ ہمارے پاس ایسے بہت سے لوگ ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کسی ڈیڈلائن کی ضرورت نہیں‘ پیوٹن کا دوٹوک اعلان

ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ کچھ ممالک اپنا سر اٹھا کر اونچی آواز میں بات کہنے سے ڈرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں ہمارے فوجی آگے بڑھ رہے ہیں اور ان اختتامی مقامات تک پہنچ رہے ہیں جنہیں اس جنگی کام کے ایک خاص مرحلے پر ایک کام کے طور پر تفویض کیا گیا ہے۔

روسی صدر سے جب آپریشن ختم کرنے کی ممکنہ ڈیڈ لائن کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کسی ڈیڈ لائن کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کو کسی بھی ڈیڈ لائن سے جوڑنا درست نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -