تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایاز امیر پر تشدد، عمران خان کا سخت ردعمل

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان فسطائیت کے بدترین دلدل میں اتر رہا ہے، شہریوں، صحافیوں، اپوزیشن سیاست دانوں پر تشدد اور جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

عمران خان نے لکھا کہ ’جب ریاست اخلاقی بالادستی کھو دیتی ہے تو تشدد پر اتر آتی ہے۔‘

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافی ایاز امیر پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر نجی ٹی وی پر شوکر کے جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے روکا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ اور تشدد

نامعلوم گاڑی میں آنے والے چھ افراد ایاز امیر کا موبائل فون اور پرس بھی ساتھ لے گئے اور ان کے ڈرائیور پر بھی تشدد کیا۔

خیال رہے کہ ایاز امیر نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے رجیم چینج سیمینار میں شرکت کی اور خطاب کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -