تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

”شادی کی تو لوگوں نے برا بھلا کہا اور بدعائیں دیں“

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ جب شادی شدہ مرد سے شادی کی تو لوگوں نے مجھ پر لعن طعن کیا اور میری نومولود بچی کو بدعائیں دیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں غنا علی نے پہلی بار ایک بچے کے باپ اور کاروباری شخص سے شادی کرنے پر کی گئی تنقید پر کھل کر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر اور ان کی پہلی بیگم اب الگ ہو چکے ہیں، شادی کرنے پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور میں بہت گھبرا گئی تھی۔

غنا علی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے میرا ساتھ دیا لیکن بیشتر ذاتیات پر اتر آئے، مجھ پر لعن طعن کی اور میرے بارے میں برا بھلا کہا۔

انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس طرح کی تنقید کا پہلی بار سامنا کرنا پڑا، لوگ کچھ نہیں دیکھتے اور فوراً آپ کی شخصیت کو بے لباس کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف اتنا کچھ لکھا گیا کہ میں رونے لگ جاتی تھی۔

Comments

- Advertisement -