تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’عوام عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروائیں‘

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چور کبھی اس ملک کو ترقی نہیں دے سکتا، عوام عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروائیں۔

پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تو مہنگائی کم کی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھائیں لیکن آج امپورٹڈ حکومت سے پوچھتا ہوں یہ مہنگائی کیوں ہے؟ یہ مہنگائی نہیں عوام کی تباہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں عمران خان کو دوتہائی اکثریت دینی ہے جب عمران خان دوتہائی اکثریت سے آئے گا تو مضبوط قانون سازی کرے گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ یہ مسلط امپورٹڈ ٹولہ عوام کو ریلیف دینے نہیں اپنی چوری بچانے آئے ہیں یہ کیسا قانون ہے چھوٹا چورجیل میں رہے اور بڑا چورحکمران بن جائے۔

‘ چوروں نے اپنے بیٹوں کو وزیراعلیٰ، وزیر خارجہ اور وزیر مواصلات بنوا دیا ‘

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ قیادت ملک کو ترقی دے سکتی ہےجو ایماندار ہو ہمیں عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے جس کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں دیکھ لوعوام کس کے ساتھ ہے اورکس کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے جب عمران خان آگیا تو عوام کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کی خیر نہیں ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے ہرچیز کی قیمت کم کی اس امپورٹڈ حکومت کو تکلیف ہے یہ مسلط امپورٹڈ ٹولہ ملک دشمن ہے ہم ان دشمنوں کیخلاف کھڑے ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -