تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بنی گالا، نالے میں پھنسے بچوں کو بچانے والا شخص لاپتا

اسلام آباد: بنی گالا کی حدود کورنگ نالے میں پھنسے بچوں کو بچانے والا شخص لاپتا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بنی گالا کی حدود کورنگ نالے میں پھنسے چار بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا لیکن ان کو بچانے کے لیے نالے میں کودنے والا شخص لاپتا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تیمور نامی شخص نے بچوں کو بچانے کے لیے نالے میں چھلانگ لگائی تھی اور وہ اب تک لاپتا ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ لاپتا تیمور کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ کورنگ نالے سے ریسکیو ہونے والوں بچوں میں چودہ سالہ مصطفیٰ ،تیرہ سالہ دلاور، گیارہ سالہ رفیع اللہ، آٹھ سالہ نور خاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کورنگ نالہ میں پھنسے 4 بچوں کو بچالیا گیا ، وزیراعظم کی ریسکیو ٹیم کو شاباشی

نالے میں پھنسے بچوں کو نکالنے کے لیے کشتی منگوائی گئی تھی اور ریسکیو اور پولیس نے بچوں کو باحفاظت نکالنے کے بعد انہیں والدین کے حوالے کر دیا

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ اورضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے بچوں کو پانی سے نکالا۔

یاد رہے کہ کورنگ نالے میں 4 بچے پھنس گئے تھے جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -