تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’کوہ پیما شہروز کاشف لاپتا ہوگئے‘

گزشتہ روز نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے والے 20 سالہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف لاپتا ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا ٹریک سے رابطہ نہیں رہا جس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں۔

شہروز کاشف کے والد نے کہا کہ بیٹے سے ٹریکر کے ذریعے 7350 فٹ کی بلندی تک رابطہ تھا اس کے بعد شہروز اور ان کے ساتھی کوہ پیما سے کوئی رابطہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اپیل ہے کہ کل صبح ہوتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے۔

واضح رہے کہ کوہ پیما شہروز کاشف نے گزشتہ روز صبح 8126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سر کی تھی وہ چوٹی سر کرنے کے بعد ساتھی کوہ پیما کے ساتھ واپسی کے سفر پر تھے۔

مزید پڑھیں: شہروز کاشف نانگا پربت سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے

بیس سالہ شہروزکاشف نے صبح پونے 9 بجے 8126 میٹربلند چوٹی پرقومی پرچم لہرایا تھا اور انہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند یہ آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔

سیکریٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری نے صبح شہروز کاشف کی جانب سے نانگا پربت چوٹی سر کرنے کی تصدیق کی اور نوجوان کوہ پیما کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد دی تھی۔

انہوں نے نوجوان کوہ پیما کو 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما بننے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف پانچ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

Comments

- Advertisement -