تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور: تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ اتحاد نے وزارت اعلیٰ کے بعد اسپیکر شپ بھی جیت لی دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تحریک انصاف کے سبطین خان نے 185 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے سیف الملوک کھوکھر 175 ووٹ حاصل کرسکے۔


اس سے قبل اسپیکر کے انتخاب کے موقع پر ایوان میں اپوزیشن اراکین کی سیکریٹری اسمبلی سے ہاتھا پائی ہوئی تھی اور ن لیگی ارکان نے بیلٹ پیپرز پھاڑ دیے تھے۔

اسپیکر کا انتخاب، ایوان میں ن لیگی ارکان کی ہنگامہ آرائی، بیلٹ پیپرز پھاڑ دیے

اس موقع پر پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نےن لیگی ارکان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رولنگ دی کہ بیلٹ پیپرز فوری واپس کیے جائیں۔

انہوں نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ ایوان کا ماحول خراب نہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان نے چار بیلٹ پیپرز اٹھا لیے ہیں اس طرح کا رویہ نہیں چلے گا کہ بیلٹ پیپرز پھاڑے جائیں۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر لوٹا لوٹا کے نعرے

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر ایوان میں لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئے جس کے بعد لیگی ارکان اپنے حصار میں انہیں لائے اور ووٹ کاسٹ کروایا۔

خیال رہے کہ پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے پراسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -